کراچی : زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ ، قیدیوں نےجیل پولیس اہلکاروں پرتشددبھی کیا، کچھ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملیر جیل سے قیدی فرار ہونے کی اطلاعات ہیں، معاملے کی تحقیقات کر رہےہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا، پولیس اور قیدیوں کی جانب سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے، فرار قیدیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
رینجرز کی نفری بھی ملیر جیل کے باہر پہنچ گئی ہے۔
Leave a Reply