زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،کسان کا بیڑہ غرق کردیا ہے: صدرکسان اتحاد


زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،کسان کا بیڑہ غرق کردیا ہے: صدرکسان اتحاد

فوٹو: فائل

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمودکھوکھرکا کہنا ہےکہ زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے، حکومت نےکسان کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے، افسوس زراعت ہماری ترجیحات میں شامل نہیں، زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی، زراعت دشمنی پالیسیوں کی وجہ سے گروتھ 0.56 ہے۔

خالد محمود کھوکھرکا کہنا تھا کہ اس بار گندم کی پیداوار میں 29 لاکھ ٹن کمی آئی ہے، 34فیصد کپاس کی پیداوار میں کمی آئی ہے، ہمارے پاس سب کچھ ہے،بس زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے، حکومت نے کسان کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

صدر کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ کاشت کاروں کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیا، یوریا مہنگا مل رہا ہے،کاشت کار کو بے رحمی کے ساتھ لوٹا گیا ہے،کسان کوبس نام کی سبسڈی مل رہی ہے،گندم کے بعد اب مکئی کا کاشت کار رو رہا ہے،کسان کے بجلی کے بل پر ٹیکس ہے، سبزی کا کاشت کار مر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں فوڈ سکیورٹی دوسرے نمبر پر ہے،2سال پہلے ہمیں گندم کا اچھا ریٹ ملا تھا،آم کی پیداوار اس سال صرف25فیصدہے،کسان کو اس کی پیداواری لاگت تک نہیں ملی ہے، زراعی ایمرجنسی لگائی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *