کراچی: ڈائریکٹر سیٹلائٹ سپارکو نجم شمس نے کہا ہےکہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد سے سیلاب سے متعلق ارلی وارننگ جاری کرکے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیے جانے کے بعد جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیٹلائٹ سپارکو نجم شمس نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی پر اس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کو بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اربن اینڈ ریجنل کنٹرولنگ اور پلاننگ کیلئے سیٹلائٹ کا ڈیٹا بہت کارآمد ہے، اس سیٹلائٹ سے سیلاب جیسی صورتحال سے متعلق ارلی وارننگ جاری کرکے نقصان سے بچاجاسکتا ہے جب کہ گلیشیئرز اور واٹر فلو کی بھی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہم نے 2018 میں بھیجی تھی، مجموعی طور پر 4 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس ابھی تک بھیج چکے ہیں جنہیں ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کٹنگ ایج ٹیکنالوجی پر بنایا گیا ہے۔
Leave a Reply