کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
درحقیقت متعدد افراد کے ذہن اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں آخر میں کونسا نمبر آئے گا؟
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر 2 + 7 = 27 لکھا ہے جبکہ اس کے نیچے 4 + 4 = 24 اور پھر 5 + 9 = 42 موجود ہے۔
آخری لائن میں 6 + 0 = ؟ سوالیہ نشان دیا گیا ہے یعنی آپ کو بتانا ہے کہ وہاں کونسا نمبر آئے گا۔
ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟
اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔
ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر جواب نمبروں کو جمع کرنے اور ان کو استعمال کرنے میں چھپا ہے۔
یعنی آپ کو ہر لائن کے جمع ہوکر آنے مجموعے کو 3 سے ضرب دینا ہے۔
جیسے 2 + 7 = 9 اور پھر 9 کو 3 سے ضرب دینے پر 27 آئے گا۔
اس طریقے کا اطلاق تمام لائنوں پر کریں۔
4 + 4 = 8 اور پھر 8 کو 3 سے ضرب دینے پر 24 آئے گا۔
5 + 9 = 14 اور پھر 14 کو 3 سے ضرب دینے پر 42 آئے گا۔
آخر میں 6 + 0 = 6 اور پھر 6 کو 3 سے ضرب دینے پر 18 آئے گا۔
تو اس سوال کا جواب 18 ہے۔


























Leave a Reply