رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہوگیا


رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہوگیا

فوٹو: فائل

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور  رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں  مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے ملیر میں زیرتعلیم ہے، شام پانچ بجے مدرسے سے نکلا تھا، لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا، بیٹےکو تلاش کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہےکہ انہوں نے مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹےکے لاپتہ ہونےکی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر ان سے رابطہ کیا،کراچی میں ہدایت الرحمان کے رشتے داروں سے بھی فون پر بات کی ہے، مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹےکی گمشدگی کی رپورٹ اب تک درج نہیں کرائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا ہدایت الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعےکی تفصیل دریافت کی۔

سرفراز بگٹی نے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا اور مولانا ہدایت  الرحمان کے بیٹےکی گمشدگی سے متعلق گفتگو کی اور  بازیابی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے، مولانا ہدایت الرحمان کے فرزندکی گمشدگی پرگہری تشویش ہے، بچے کی بازیابی کے لیے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *