رُشنا خان کی شاہ زیب خانزادہ سے شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے دلچسپ کہانی سنا دی


رُشنا خان کی شاہ زیب خانزادہ سے شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے دلچسپ کہانی سنا دی

رشنا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران محبت اور پھر شادی سے متعلق انکشافات کیے__فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف ڈرامہ کیس نمبر 9 میں کرن کا کردار نبھانے والی رُشنا خان نے  جیو نیوز کے  اینکر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ شادی کی دلچسپ کہانی سنا دی۔

رُشنا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران محبت اور پھر شادی سے متعلق انکشافات کیے۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں 2013 میں ٹورنٹو فلم اسکول میں فلم میکنگ پڑھ رہی تھی اور مجھے اپنے فائنل پروجیکٹ کے لیے ایک دستاویزی فلم بنانی تھی‘۔

رُشنا خان نے مزید بتایا کہ ’اس وقت میرے بھائی کی شادی بھی تھی تو شادی میں شرکت کے لیے مجھے پاکستان آنا پڑا، شاہ زیب خانزادہ کی مجھ سے شادی سے پہلے ہی میری فیملی سے اچھی دوستی تھی، اس لیے بھائی کی شادی کے دوران میری ان سے پہلی ملاقات ہوئی، بھائی کی شادی کے بعد شاہ زیب نے دستاویزی فلم بنانے کے لیے میری مدد کی اس لیے میرا پروجیکٹ مکمل ہونے تک ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہے لیکن اس وقت تک ہمارے ذہن میں شادی یا ڈیٹنگ جیسا کچھ بھی نہیں تھا بس ہم صرف کام کے سلسلے میں بات کرتے تھے‘۔

اداکارہ کے مطابق ’کینیڈا میں تعلیم مکمل ہونے کے بعد میں دبئی چلی گئی تھی کیونکہ میں نے ایمریٹس کو جوائن کرلیا تھا پھر دبئی میں جب شاہ زیب پی ایس ایل میچز کے لیے آتے تھے تو وہاں ان سے ملاقاتیں ہونے لگیں اور پھر ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا، اور یوں شادی ہوئی پھر میں کراچی میں رہنے لگی‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *