کیس نمبر 9 کے رائٹر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کی اہلیہ رُشنا خان نے ڈرامہ سیریل میں اپنی کاسٹنگ سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔
جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رُشنا خان نے کہا ایک دن مجھے پروڈکشن ہاؤس سے فون آیا اور مجھے بتایا گیا کہ میں اس کردار کے لیے منتخب ہوئی ہوں، تو مجھے سن کر بے حد خوشی ہوئی۔
رُشنا خان نے کہا کہ یہ ایک ڈریم پروجیکٹ تھا، ناصرف میرے لیے بلکہ ہر اداکار کے لیے، کیونکہ ایسے موضوعات پر بہت کم ڈرامے بنتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ فیصل قریشی، صبا قمر، آمنہ شیخ اور نوین وقار جیسے اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرکے بالکل ایسا نہیں لگا کہ میں جونیئر اور وہ لوگ سینئر ہیں، ڈرامے میں میرے زیادہ تر سین فیصل قریشی کے فلمائے گئے، اور ان کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔


























Leave a Reply