واشنگٹن: امریکی صدرڈو نلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ روسی صدر پیوٹن پر منحصر ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن مجھ سے ملنا چاہتے ہیں ، ان سےملاقات کروں گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ روسی صدر پیوٹن پر منحصر ہے۔ہلاکتیں روکنے کیلئے مجھ سے جو ہوسکا کروں گا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کے مطابق امریکی صدر روس اوریوکرینی صدور سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ یوکرین روس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
پریس سیکرٹری نے کہا کہ امریکی صدر کی ملاقاتوں کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گے۔
خیال رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 اگست تک یوکرین امن معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس پر نئی پابندیوں کی دھمکی دی ہوئی ہے۔






















Leave a Reply