
روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کمچٹکا (KAMCHATKA) کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.0 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
زلزلہ نسبتاً کم گہرائی میں آیا اور اس کی شدت اس قدر تھی کہ بڑی لہریں پیدا ہوئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز روس کے کمچٹکا جزیرہ نما میں پیٹروپاولوفسک شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر کے فاصلے پر 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
رپورٹ کے مطابق روس اورجاپان کے چند ساحلوں پر اگلے 3 گھنٹے میں سونامی لہریں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Leave a Reply