روس کا مدار میں 100 سے زائد سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ


یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے: روس کا مدار میں 100 سے زائد سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ

فوٹو: اے پی فائل

یوکرین کی جانب سے مسلسل ڈرون حملوں کے بعد روس نے مدار میں 100 سے زائد سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  روس نے اپنے خلائی منصوبے کے تحت بغیر پائلٹ کے فضائی نظام (UAS) پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے 100 سے زائد سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ اعلان روسکوسموس کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری بیکانوف نے منگل کے روز ڈیجیٹل انڈسٹری انفرنس میں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ UAS کے کنٹرول کے لیے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تنصیب کی جا رہی ہے، جس میں 102 سیٹلائٹس اور ایک اضافی اسپیس کرافٹ شامل ہوگا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اسپیس کرافٹ کا مدار میں نصب کیے جانے کا مقصد یہ ہے کہ ڈرونز سے نمٹا جاسکے۔

یہ پیش رفت روس کے بڑھتے ہوئے خلائی عزائم کا حصہ ہے، جو نہ صرف دفاع بلکہ کمیونیکیشن اور ریموٹ مانیٹرنگ جیسے اہم شعبوں میں بھی استعمال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یوکرینی ڈرونز نے روسی سرحد میں ڈھائی ہزار میل تک گھس کر روسی طیارے تباہ کر دیے جس پر ماہرین نے حملے کو روس کا پرل ہاربر قرار دیا۔

 یوکرینی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ روسی ہوائی اڈوں پر اس کے ڈرون حملوں میں روس کا 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، روس کے کروز میزائلوں کے ذخیرے کا ایک تہائی حصہ تباہ ہوگیا۔

روسی صدر زیلنسکی کے مطابق حملے میں 117 ڈرون استعمال کیے گئے۔

یوکرین کے حملے کے بعد روس کی جانب سے یوکرین کو اس حملے کا جواب دیے جانے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل کیف میں یوکرینی انٹیلی جنس کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا تھا کہ یکم جون کو یوکرین کی داخلی سکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے ایک بڑے ڈرون حملے میں 40 سے زائد روسی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *