روس اور چین کے بڑھتے تعلقات پر کسی قسم کی تشویش نہیں: ٹرمپ


روس اور  چین کے بڑھتے تعلقات پر کسی قسم کی تشویش نہیں: ٹرمپ

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین اور روس کے بڑھتے تعلقات پر رد عمل سامنے آگیا۔

امریکی صدر نے چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے کامیاب اجلاس کے بعد کہا کہ  روس اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات اُن کے لیے کسی قسم کی تشویش کا باعث نہیں ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور  روس کی شمولیت کے ساتھ اگر امریکا کے خلاف کوئی اتحاد بنتا ہے تو اس پر بھی انہیں کوئی تشویش نہیں۔

امریکی ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین تنازع پر مایوس ہیں لیکن چین اور  روس کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر فکر مند نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یوکرین جنگ میں متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

یاد رہے کہ چین کی سربراہی میں ایس سی او کا 2 روزہ اجلاس ہوا جس میں روس سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر روسی صدر  کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے شی جن پنگ کو  قابل اعتماد اور اچھا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بے مثال سطح پر ہیں۔

پیوٹن کاکہنا تھاکہ روس، چین تعلقات اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور  دونوں ممالک کی قریبی شراکت داری اسٹریٹیجک نوعیت کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *