روسی صدر پیوٹن نے نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کردی


روسی صدر پیوٹن نے نیتن یاہو کو  ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کردی

پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی: ترجمان کریملن/ فائل فوٹو

روسی صدر  پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو  ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کردی۔

ترجمان کریملن کے مطابق  روسی صدر پیوٹن نے  ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

ترجمان نے بتایا کہ  صدر پیوٹن نے نیتن یاہو سے گفتگو میں ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ انہوں نے نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی بھی پیشکش کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *