روسی اور چینی صدورکا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت


روسی اور چینی صدورکا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت

فوٹو: فائل

روسی صدرپیوٹن اور  چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں  نے ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت کی اور  اسےعالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہےکہ شی جن پنگ اور پیوٹن نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا اورکہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ وہ ایران کےمعاملے پر روسی ثالثی کے حق میں ہیں، روسی ثالثی کشیدگی میں کمی میں مددگار ہوسکتی ہے، ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ امریکی مداخلت ایک اور خوفناک کشیدگی کا سبب ہوگی۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایران نے روس سے فوجی مدد کی درخواست نہیں کی، اسرائیل ایران تنازع میں امریکا فوجی مداخلت سے گریز کرے۔

کریملن کے مطابق روسی صدر جنگ عظیم دوم کی تقریبات سےمتعلق اجلاس میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *