دہی کا استعمال بیشتر افراد کرتے ہیں اور اکثر روزانہ ہی اس کھاتے ہیں۔
دہی میں ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو معدے کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔
اس سے کیلشیئم اور پروٹین بھی جسم کو ملتے ہیں جبکہ وہ معدے میں موجود بیکٹیریا کو پرو بائیوٹیکس فراہم کرتا ہے جس سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
اسے روزانہ کھانے سے ہونے والے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
دہی نظام ہاضمہ کے لیے بہترین غذا ہے کیونکہ اس میں موجود پروبائیوٹیکس معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کی نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
معدے کے امراض کے شکار افراد اگر دہی کو روزانہ کھانا عادت بنائیں، تو ان کی حالت میں بہتری آتی ہے۔
دہی کھانے سے دائمی ہیضے یا قبض کی علامات کی شدت بھی گھٹ جاتی ہے۔
ہڈیوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے
دہی میں کیلشیئم موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کے لیے بہت ضروری جز ہے۔
کیلشیئم سے بھرپور غذاؤں کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی اور ہڈیوں کے امراض سے تحفظ کے لیے اہم ہوتا ہے۔
دہی میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی موجود نہیں ہوتا مگر فورٹیفائیڈ دہی میں وٹامن ڈی ہوتا ہے۔
وٹامن ڈی کیلشیئم کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کو کم رکھنا آسان
دہی کو روزانہ کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے کیونکہ بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔
دہی میں بی ٹامن منز جیسے بی 12 اور بی 2 موجود ہوتے ہیں جو امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
دہی میں فاسفورس، میگنیشم اور پوٹاشیم جیسے اجزا بھی ہوتے ہیں اور یہ منرلز بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ورم میں کمی
دہی میں موجود پرو بائیوٹیکس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور جسمانی ورم میں کمی آتی ہے۔
دائمی ورم کو متعدد امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔


























Leave a Reply