رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا


رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد:  رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ  میں تجارتی خسارے میں 29.01  فیصد کا  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی  اور  اگست 2025 میں تجارتی خسارہ  6  ارب ڈالر  سے تجاوز کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں سالانہ بنیاد  پر تجارتی خسارہ 30.13 فیصد اضافے سے 2  ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، اگست میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 8.81  فیصدکمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے 2  ماہ میں  درآمدات 14.23فیصد بڑھ گئیں، جولائی اور  اگست 2025 میں درآمدات کا حجم 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ اگست میں درآمدات  5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر  رہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست میں ملکی برآمدات میں 0.65 فیصدکا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ برآمدات 5  ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر  رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  اگست میں سالانہ  بنیادوں پر  برآمدات میں 12.49 فیصدکمی ہوئی،گزشتہ ماہ ماہانہ بنیادوں  پر برآمدات میں 9.98 فیصد کی کمی ہوئی، اگست 2025 میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر  رہا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *