رواں مالی سال پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس 3.14 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، شزا فاطمہ خواجہ


رواں مالی سال پاکستان کی  آئی ٹی ایکسپورٹس 3.14 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں،  شزا فاطمہ خواجہ

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ہی آئی ٹی ایکسپورٹس 3.14 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی کُل آئی ٹی ایکسپورٹس 3.2 ارب ڈالر تھیں۔ 

شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق فری لانسرز کی ایکسپورٹس اور ترسیلات کو ملا کر آئی ٹی برآمدات 3.5 ارب ڈالر تک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ  آئی ٹی ایکسپورٹس میں ٹریڈ سرپلس 2.7 ارب ڈالر رہا ہے جو تقریباً 50 فیصد بنتا ہے، یہ ٹریڈ سرپلس سروسز سیکٹر میں سب سے زیادہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *