
کرکٹ آسٹریلیا کے پاکستان پر اعتماد بحال ہونے سے پاتھ وے سیریز کے امکانات بھی بڑھنے لگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈکے شعبہ ہائی پرفارمنس نے کرکٹ کی بہتری کے لیے آسٹریلیا سمیت دیگر کو ٹارگٹ کیا ہے، دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان بہتر تعلقات کی وجہ سے بڑی تعداد میں پاکستانی کرکٹرز بی بی ایل میں گئے، بی بی ایل کے این او سی کا معاملہ بھی حل ہوا جب کہ ماضی میں این او سی معاملہ لٹکا رہتا تھا ۔
ذرائع کے مطابق اس مرتبہ ڈرافٹ سے قبل ہی کرکٹرز کو این او سی جاری ہو ئے، اے ٹیم ، انڈر 19 اور و یمن ٹیموں کے باہمی دورں کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے جب کہ پی سی بی کا شعبہ ہائی پرفارمنس اکیڈمیز ایکسچینج پروگرامز کا بھی خواہش مند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر عاقب جاوید کھلاڑیوں کے ایکسپوژر کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے علاوہ دیگر ممالک بھی مواقع تلاش کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان ممالک میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی جائیں، اس کے لیے تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اعتماد کی بحالی کی وجہ سے آئندہ پی ایس ایل کے لیے بھی مزید آسٹریلوی کھلاڑی دستیاب ہوں گے جب کہ چند روز قبل کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے بھی آئندہ برس ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق بی بی ایل ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 7 پاکستانی کھلاڑی منتخب کیے گئے ہیں۔
Leave a Reply