کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ کو سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ملک کےمختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا اور، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا جب کہ چاند گرہن شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا اور رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔

























Leave a Reply