رواں سال عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1468 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ


رواں سال عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1468 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ

شہری پہلے ہی پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ کی زد میں ہیں اوراس بوجھ کوہرگزرتے سال کے ساتھ بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے__فوٹو: فائل

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں کے تخمینہ جات سامنےآگئے۔

رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ 1468 ارب روپے ہےجب کہ 4 سال بعد پاکستانیوں سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں سالانہ وصولیاں بڑھ کر2212 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

شہری پہلے ہی پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ کی زد میں ہیں اوراس بوجھ کو ہرگزرتے سال کے ساتھ بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 468 ارب روپے ہے  جس میں سے ساڑھے 5 ماہ میں حکو مت 650 ارب روپےسے زائد وصول کرچکی ہے۔

آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی کےلیے 1638ارب روپے اورمالی سال 2028-27میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ1787ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ مالی سال 2029-28 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا 1989ارب روپے ہے۔

 مالی سال 2030-29 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ2212 ارب روپے لگایا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *