
لاہور: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کا کہنا ہےکہ دریائے راوی کےگردونواح کے رہائشیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے، نشیبی علاقوں کے حوالے سے آج رات اہم ہے۔
دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال پر وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے شاہدرہ کا دورہ کیا اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
میڈیا سےگفتگو میں وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ دو سے تین دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے قریبی آبادیاں متاثر ہوئیں، صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں، شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، دریائے راوی کے گردونواح کے رہائشیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال خطرے کا باعث ہوسکتی ہے، نشیبی علاقوں کے حوالے سے آج رات اہم ہے، احتیاط ضروری ہے، روڈا نے دریائے راوی کے دونوں اطراف حفاظتی بندڈیزائن کیے ہیں۔
Leave a Reply