راوی کا پانی موڑنے کیلئے بنائے گئے مادھوپور ہیڈورکس کے گیٹ بھی سیلاب میں بہہ گئے


بھارت: راوی کا پانی موڑنے کیلئے بنائے گئے مادھوپور ہیڈورکس کے گیٹ بھی سیلاب میں بہہ گئے

بھارت میں دریائے راوی کا پانی موڑنے کے لیے بنائے گئے مادھو پور ہیڈورکس کے  بھی سیلاب میں بہہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے مادھو پور ہیڈ ورکس کی کم از کم 2 گیٹ بہہ گئے جس سے ہیڈ ورکس کو کنٹرول کرنے کے لیے موجود عملہ پھنس گیا۔

بھارتی میڈیا کے بتانا ہے کہ  عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع گرداس پور میں دریائے راوی پر قائم مادھو پور ہیڈ ورکس میں 54 فلڈ گیٹس نصب ہیں۔

اس ہیڈ ورکس سے راوی کا پانی موڑ کر  گرداس پور، امرتسر اور دیگر علاقوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *