‘رافیل سمیت دیگر جنگی جہازوں کا پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا’


رافیل سمیت دیگر جنگی جہازوں کا پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا

فوٹو: روئٹرز

اسلام آباد: تجزیہ کاروں نے پاکستان ائیر فورس کی جانب سے فرانسیسی کمپنی کے جدید رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ 

جیو نیوز کے اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اس وقت حالت جنگ ہیں، بھارت کے 4 جہاز بشمول رافیل طیارے  ٹاپ فائٹ میں اس وقت مارے گئے جب وہ پاکستان کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ پاکستان کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے بھی بھارت کے 2 طیارے مار گرائے۔

حامد میر نےکہا کہ یہ جہاز بھٹنڈہ (بھارتی پنجاب) مقبوضہ جموں و کشمیر اور پلوامہ کے قریب مار گرائے گئے جبکہ سری نگر میں ایک ڈرون گرایا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا بڑا نقصان اور مودی کے لیے بڑا دھچکا ہے، اس جواب کے بعد مودی بیک فٹ پر ہے اور اب وہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے دوبارہ کوئی ایڈوینچر کر سکتے ہیں جس کا پاکستان دوبارہ سخت جواب دے گا۔

حامد میر نے کہا کہ حملے میں پہل بھارت نے کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا مگر پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور  اب پورا خطہ حالت جنگ میں ہے۔

تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنگی اور سفارتی دونوں محاذوں پر کامیابی حاصل کی ہے، نریندر مودی کے ڈرامے پر خود بھارت میں بھی شواہد مانگے گئے اور آج بھی ان کو جواب مل گیا۔

انہوں نے کہا بھارت کو جن جہازوں اور ٹیکنالوجی پر ناز تھا ان کا گرنا بھارت کے لیے بڑا سرپرائز ہے جس کے بعد اب مودی پر بہت پریشر ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *