راجن پور میں کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران مطلوب 18 ڈاکوؤں نے سرنڈرکردیا۔
ڈی پی او کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں ڈاکو وہاب لونڈ اور شاہدین لونڈ بھی شامل ہیں۔ وہاب کے سر کی قیمت ایک کروڑ رکھی گئی تھی جب کہ شاہدین کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا اور ڈکیتی کےمقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائےگی۔کچےمیں آپریشن میں سرنڈر کرنے والےڈاکوؤں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔


























Leave a Reply