دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر سے 10 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک


دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر سے 10 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک

مذہبی تہور کمبھ میلے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش تھا جس دوران بھگدڑ مچ گئی/ فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کےریلوےاسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مذہبی تہور کمبھ میلے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش تھا اور اس دوران بھگڈر مچنے سے 15 افراد ہلاک ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق ریلوےاسٹیشن کےایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کےمسافروں کےآنے سےبھگدڑ مچی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *