ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی درابن روڈ پر دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس پر پولیس نے بھرپور جواب دیا۔
پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
دوسری جانب بنوں سینٹرل جیل کے گیٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ دہشت گرد فرار ہوگئے۔

























Leave a Reply