اگر ایک انگوٹھی گم ہو جائے اور دہائیاں گزر جائیں تو اس کی واپسی کا خیال کسی کو بھی نہیں آسکتا۔
مگر امریکی ریاست نبراسکا میں ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا۔
اس خاندان کی دہائیوں قبل گم ہونے والی انگوٹھی نیوجرسی کے ایک ساحل پر خزانہ تلاش کرنے والے ایک فرد نے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے تلاش کی۔
اینڈریو شیفر نامی شخص نیوجری کے بالمر بیچ میں اس انگوٹھی کو تلاش کیا۔
اس نے فیصلہ کیا کہ انگوٹھی کے مالک کو تلاش کرے گا اور دیکھا کہ انگوٹھی پر بی ڈبلیو الفاظ کندہ ہیں۔
اس نے کسی طرح یہ بھی جان لیا کہ یہ انگوٹھی نبراسکا کے Crete ہائی اسکول سے جڑی ہے جو کہ بالمر سے لگ بھگ 1300 میل دور ہے۔
اینڈریو شیفر نے وہاں کی پبلک لائبریری سے مدد طلب کی اور اس معمے کو حل کرلیا۔
یہ انگوتھی باربرا وائیلیج کی تھی جو 1966 میں اسکول میں زیرتعلیم رہ چکی تھیں۔
باربرا کی بہن سینڈی وائیلیج نے بتایا کہ ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ یہ انگوٹھی اتنی دور کیسے پہنچ گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بہن دہائیوں قبل بوسٹن میں مقیم تھی تو یہ انگوٹھی نیوجرسی کے ایک ساحل تک کیسے پہنچی یہ ایک اسرار ہے۔


























Leave a Reply