
کراچی: دنیا کی سب سے بڑی ہاف میراتھون ’ون رن‘ ہفتہ 24 مئی کو ہوگی۔
کراچی دوسری مرتبہ بین الاقوامی ون رن کی شراکت داری میں ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔
ایونٹ میں کراچی سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ سے زائد رنرز ایکشن میں ہوں گے جب کہ کراچی میں ہونیوالے ایونٹ میں 2 ہزار سے زائد رنرز شامل ہوں گے۔
ون رن میں ہاف میراتھون کے علاوہ ایک کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلو میٹر کے مقابلے بھی ہوں گے۔
ون رن میں دنیا کے مختلف شہروں میں ایک ہی روز لاکھوں رنرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں جب کہ کراچی میں دوڑ کا آغاز ڈی ایچ اے میں ایمار سیلز سینٹر سے ہوگا۔
اس حوالے سے آرگنائزر شعیب نظامی کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری بار ’ون رن‘ کے ساتھ شراکت پر بہت خوشی ہے۔
Leave a Reply