آپ نے ایسا فون کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو درحقیقت کسی لائٹر کی طرح آگ جلانے کا کام کرسکتا ہو۔
مگر چین کی ایک کمپنی Oukitel نے ایسا انوکھا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو حقیقی معنوں میں جلانے کا کام کرتا ہے۔
ڈبلیو پی 63 نامی یہ اسمارٹ فون کسی الیکٹرک لائٹر کی طرح کام کرتا ہے جس کا مقصد کسی ایمرجنسی یا کیمپنگ کے دوران ماچس بھول جانے کی صورت میں آگ جلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
آگ جلانے سے ہٹ کر یہ فون دیگر متعدد منفرد فیچرز سے لیس ہے۔
مثال کے طور پر 20 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کئی دنوں تک اسے چارج کیے بغیر استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
ایک لاؤڈ اسپیکر بھی موجود ہے جبکہ اس کے اندر ایک بلٹ ان یو ایس بی سی کیبل بھی ہے جو دیگر ڈیوائسز کو چارجنگ میں مدد فراہم کرتی ہے۔
مگر الیکٹرک لائٹر ایسا فیچر ہے جو کسی اور اسمارٹ فون میں دیکھنے میں نہیں آیا۔
اس میں الیکٹرک کوائل موجود ہے جو گرم ہوتا ہے بالکل کسی لائٹر کی طرح۔
یہ کوائل ایک حفاظتی کور کے نیچے چھپا ہوتا ہے اور جب اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ڈیوائس کے باہر نکلتا ہے جس کے بعد ایک ایپ سے اسے آگ جلانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس فون کی قیمت 500 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ بہت زیادہ موٹا ہے۔
اس کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے اور اگر آپ کسی کو کھینچ کر مارے تو یہ کسی اینٹ کا کام کرسکتا ہے۔

























Leave a Reply