Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 8:18 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دفاعی معاہدےکے بعد پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمدات دوگنی کرنےکا منصوبہ

حالیہ پوسٹس

  • افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
  • ایرانی جوہری پروگرام اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواز پر دنیا میں نئی بحث شروع،امریکی دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
  • پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
  • ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
تازہ ترین

دفاعی معاہدےکے بعد پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمدات دوگنی کرنےکا منصوبہ

DAILY MITHAN Oct 8, 2025 0


دفاعی معاہدےکے بعد پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمدات دوگنی کرنےکا منصوبہ

فوٹو: فائل

اسلام  آباد: تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان سعودی عرب کو  افرادی قوت کی برآمدات میں دوگنا اضافہ کرنےکا  منصوبہ رکھتا ہے۔

عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث پاکستانی حکام اس معاملے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  2020 سے لےکر 2024 کے درمیان پاکستان سے تقریباً 18 لاکھ افراد روزگار کے لیے سعودی عرب گئے جو کہ 2015 سے 2019 کے درمیان سعودیہ جانے والی افرادی قوت سے 21 فیصد زیادہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آنے والی ترسیلات میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کا ہے۔ سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات میں مزید اضافہ ہوا ہے، جو 2020 میں 7.39 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2024 میں 8.59 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً  ولی عہد کے ویژن 2030 کی وجہ سے پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ 2034 میں فیفا ورلڈکپ بھی سعودی عرب میں ہونے جارہا ہے اور اسی سلسلے میں سعودی عرب کو نئے اسٹیڈیم، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور دیگر  انفرااسٹرکچر کی تعمیرکے لیے مزید افرادی قوت درکار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی ہے جو سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور مذاکرات کو دیکھےگی،  اس کمیٹی میں مختلف وزرا اور حکومتی افسران شامل ہیں جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکے لیےکام کریں گے۔

اس سلسلے میں بیورو آف امیگریشن ا ینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سعودی حکام کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کر رہا ہے جس کے  تحت سعودی عرب اور پاکستان میں  ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کیے جائیں گے تاکہ وہاں  پاکستانی مزدوروں کی مہارت  اور قابلیت بڑھانے پر کام کیا جاسکے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایرانی جوہری پروگرام اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواز پر دنیا میں نئی بحث شروع،امریکی دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو 2 منٹ کی اس آسان ورزش کو عادت بنالیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
امریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جارہی ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026