دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا، درجنوں بستیاں زیرِ آب


دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا، درجنوں بستیاں زیرِ آب

فوٹو: فائل

دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا،  پانی کے بڑھتے ہوئے مسلسل بہاؤ کے باعث مزید درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں۔

سیلابی ریلے کے ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچنے کے بعد ملتان شہر کے بچاؤ کےلیے قائم اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح میں 3 سے 4  فٹ اضافہ ہوگیا اور گھروں کو نقصانات  پہنچا ہے۔

ہیڈ محمد والا روڈ ٹریفک کے لئے بند کرکے سڑک میں شگاف ڈالنے کے لیے بارودی مواد لگادیا گیا ہے۔

دریائے چناب ملتان میں پانی کے بڑھتے ہوئے مسلسل بہاوؤکے باعث مزید درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔

ملتان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ڈرون کے ذریعے ڈھونڈا جارہا ہے جبکہ خالی گھروں میں چوریاں روکنے کے لیے بھی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر آب پاشی کے مطابق فی الحال صورت حال خطرناک نہیں ہے، پانی کا دباؤ بڑھنے پر بند توڑنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ہیڈ مرالہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ  تریموں ہیڈورکس پر پانی کی سطح میں کمی آئی ہے۔

اس کے علاوہ جھنگ میں 261  دیہات زیرِ آب  اور مظفرگڑھ میں رنگ پورکے مقام پر سیلابی ریلے سے 24 سے زائد دیہات زیر آب  آگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *