
دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 6 لاکھ 35ہزار کیوسک ہو گیا ۔
سکھربیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کی آمد 5 لاکھ 6ہزار کیوسک ہو گئی۔ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور بہاؤ 2 لاکھ 78 ہزار کیو سک ریکارڈ کیاگیا۔
دریا ئے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور ، چاچڑاں شریف پر پانی کی سطح 11.7 فٹ پر آ گئی ۔
لاڑکانہ سیہون حفاظتی بند کے عاقل آگانی لوپ بند کے مقام پر بڑا ریلا گزررہاہے، 20 سے زائد دیہات ڈوبنے کے باوجود کچے کے رہائشی منتقل ہونے پر تیار نہیں، بند کو مضبوط کرنے کےلیے پتھر منگوا لیے گئے۔
ادھر دریائے چناب میں ہیڈ پنجند پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 33 ہزا ر کیوسک ریکارڈ کیا گیا مگر اب بھی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں، ہیڈ سلیمانکی پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہےجبکہ دریائے راوی میں صورتحال معمول پر آ گئی۔
Leave a Reply