
دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ جاری ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطاق گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کا بہاؤ بڑھ کر 5 لاکھ 61ہزار کیوسک ہو گیا ۔
سکھربیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کی آمد 4لاکھ 80ہزار کیوسک ہو گئی جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 71 ہزار کیو سک ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب دریا ئے سندھ میں کوٹ مٹھن راجن پور ، چاچڑاں شریف پر پانی کی آمد میں معمولی کمی آئی اور سطح 11.5 فٹ پر آ گئی ۔
دریائے چناب میں بھی ہیڈ پنج ند پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ اسلام پردرمیانے درجے کے سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ راوی میں ہیڈ سدھنائی پر بہاؤ میں کمی آ گئی ۔
Leave a Reply