دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فہ، درمیانی درجے کا سیلاب


دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضا فہ، درمیانی درجے کا سیلاب

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی جاری ہے جو مزید کم ہوکر 54 ہزار کیوسک پر آگیا/ فائل فوٹو

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا جس کے بعد اب پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہو گیا، کوٹری بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ گڈو بیراج پر بہاؤ کم ہو کر معمول پر آگیا۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی جاری ہے جو مزید کم ہوکر 54 ہزار کیوسک پر آ گیا جب کہ دریا میں اب نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہاؤ میں کمی آنے لگی ہے مگر اب بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *