دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب


دریائے راوی میں شاہدرہ پر  پانی  میں اضافہ، اونچے  درجے کا سیلاب

: دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 38 ہزار 600کیوسک ہو گیا ہے۔  فوٹو:جیو نیوز اسکرین گریب

لاہور: دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب  ہے اور  پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 38 ہزار 600کیوسک ہو گیا  ہے۔ 

 کمشنر لاہور کا کہناہے کہ آج صبح 9،10 بجے شاہدرہ سے 1 لاکھ60 ہزار کیوسک ریلے کا امکان ہے ، ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50ہزارکیوسک ہے۔ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے اور ہائی الرٹ پرہیں۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر سیلاب کا زور کم ہونے لگا ہے،  پانی کا بہاؤ ایک لاکھ52 ہزار کیوسک پر آگیا۔

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کچھ کمی آنا شروع

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں کچھ کمی آنا شروع  ہوئی مگر صورتحال اب بھی غیر معمولی ہے۔ 

ہیڈ خانکی پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 10 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 9 لاکھ 5 ہزار کیوسک پر آ گیا ہے۔

ہیڈ قادر آباد پر بھی غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے۔ وہاں پانی کا بہاؤ 10 لاکھ 45 ہزار 601کیوسک ہو گیا۔

دوسری جانب  دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک سے زائد  ہے اور  یہاں بھی غیر معمولی سیلاب ہے۔

اسی طرح ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار لاکھ کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی اور ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔

پنجاب میں سیلاب سے تباہی، 7 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 لاپتہ ہوگئے۔

کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر کے مطابق گجرات میں 3،سیالکوٹ میں 2 نارووال اور گوجرانوالہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں سیلاب کے باعث 3 افراد لاپتہ بھی ہوگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *