
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان واپڈا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 700کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ94 ہزار کیوسک ہے، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک ہے جب کہ نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 900کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے مزید بتایا کہ تربیلاریزروائر میں پانی کی سطح 1477.88فٹ، پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 32 ایکڑ فٹ ہے، منگلاریزروائر میں پانی کی سطح 1162.50فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 647 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 45 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
Leave a Reply