درخواست کے باوجود بشریٰ بی بی کا پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار


درخواست کے باوجود بشریٰ بی بی کا پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار

 بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو چکر آنے اور سر میں درد رہنے کی شکایت کرتے ہوئے طبی معائنے کی استدعا کی تھی/فوٹوفائل

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے  پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔

 بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو چکر آنے اور سر میں درد رہنے کی شکایت کرتے ہوئے طبی معائنے کی استدعا کی تھی۔

جس کے بعد  پمز اسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم  بشریٰ بی بی سے ملنے اور  ان کا معائنہ کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم بشریٰ بی بی نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملنے اور معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔

  مریضہ کے انکار پر پمز اسپتال کی 4 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم بشریٰ بی بی کا معائنہ کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *