Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 8:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دخترِ مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں جیالوں کی آمد، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
  • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
  • افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
  • فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
تازہ ترین

دخترِ مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں جیالوں کی آمد، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم

DAILY MITHAN Dec 27, 2025 0


دخترِ مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں جیالوں کی آمد، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم

فوٹو: فائل

دخترِ مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں جہاں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

خاتون اول آصفہ بھٹو نے فریال تالپور کے ساتھ بے نظیر بھٹو کے مزارپر حاضری دی، ذوالفقارعلی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور  شاہ نواز بھٹو کی قبروں پر بھی پھول رکھے۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر  وقار مہدی سمیت دیگر رہنماؤں اور جیالوں نے بھی بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی دیگر شخصیات کی قبروں پر حاضری دی۔

حکومت سندھ نے سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔  وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر آج آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

بینظیر کی سوانح حیات

بینظیر کے والد کو پھانسی پر چڑھایا گیا ، دو بھائی قتل ہوئے ، بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کاٹی لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

یہ تعارف ہے دخترِ مشرق کا لقب پانے والی بینظیر بھٹو کا جنہیں عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ دو مرتبہ پاکستان کی وزیراعظم بھی رہیں۔

بے نظیر بھٹو، جنہیں سیاسی مبصرین پاکستان میں سخت ترین چیلنجز کا سامنا کرنے والی رہنما قراردیتے ہیں، اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو جنوبی ایشیا کی اُن سیاسی شخصیات میں شامل ہیں ہوتا ہے جن کی پذیرائی بین الاقوامی سطح پر ہوئی۔

بینظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کونوینٹ آف جیززایند میری کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ہارورڈ اور آکسفورڈ وہ درسگاہیں ہیں، جہاں سے بی بی نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

مبصرین کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے دونوں بیٹوں کے بجائے بینظیر بھٹو کو اپنا سیاسی جانشین قراردیا تھا، پھر وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔

ضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء لگایا تو بینظیر بھٹو بیرون ملک رہ کر جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتی رہیں، اپریل 1986 میں پاکستان واپس آئیں تو عوام نے بے مثال استقبال کیا۔

1988 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، تاہم 18ماہ بعد ان کی حکومت ختم کردی گئی۔

نومبر 1993میں بینظیر بھٹو ملک کی دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئیں، لیکن 1996میں پیپلز پارٹی کے ہی نامزد صدر نے حکومت کا خاتمہ کردیا۔

مبینہ انتقامی کارروائیوں کے بعد بینظیر بھٹو نے جلا وطنی اختیار کی، پھر 2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور جان کا خطرہ ہونے کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچیں تو یہاں ان کے استقبالی جلوس میں بم دھماکے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

بینظیر بھٹو نے ملک کے مختلف شہروں ميں جلسے کر کے حکومت کو عوامی خواہشات کا آئينہ دکھايا، اس دوران بینظير بھٹو کو بار بار خطرات سے آگاہ کیا جاتا رہا مگر وہ خود کو عوام سے دور نہ رکھ سکیں۔

27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لياقت باغ میں جلسے سے واپسی پر ان پر جان ليوا حملہ کيا گیا اور یوں عوام کی یہ محبوب ليڈر المناک انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔

بینظیر بھٹو کو لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026