دبئی کی حکومت نے شہریوں کو ہر سہولت 20 منٹ میں ملنے کے منصوبہ کا اعلان کر دیا۔
دبئی میں اب شہریوں کو تقریباً ہر سہولت زیادہ سے زیادہ 20 منٹ کی دوری پر مل جائے گی۔ 20 منٹ شہر کے خواب کو حقیقت بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔
دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کی منظوری دے دی۔
منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں اپنی روزمرہ کی 80 فیصد ضروری سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔
20 منٹ پیدل، سائیکل یا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے سہولت تک رسائی ہوگی۔
اس منصوبے کے پائلٹ مرحلے کا آغاز دبئی کے علاقے البرشاء ٹو سے کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا مقصد دبئی کو دیگر جدید شہروں سے کم از کم 10 سال آگے لے کر جانا ہے۔
منصوبے کے تحت البرشاء میں سڑکوں کو محفوظ بنایا جائے گا، سایہ دار درخت لگائے جائیں گے، ماحول دوست مقامات بنائیں جائیں گے۔
اس کے علاوہ ٹریفک دباؤ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کوریڈور متعارف کرائے جائیں گے اور بیماریوں کی جلد تشخیص کا نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔


























Leave a Reply