Skip to content
  • Sunday, 18 January 2026
  • 3:14 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ

حالیہ پوسٹس

  • بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
  • انٹار کٹیکا کی برفانی تہہ کے نیچے کیا کچھ چھپا ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
  • بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا
  • وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کراچی کی کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت
  • ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ

DAILY MITHAN Sep 13, 2025 0


خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ

رقوم 3جولائی 2025کو سرکاری اکاؤنٹ سے نکالی گئیں، حالانکہ صوبائی محکمہ خزانہ نے 25 جون 2025 کو تمام منصوبوں کے فنڈز منجمد کر دیے تھے/ فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کے ایک سرکاری منصوبے سے 10 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے جس میں جعل سازی کے جدید طریقوں اور ایک سرکاری بینک کی ممکنہ ملی بھگت کے ذریعے رقم نکالی گئی۔ 

دستاویزات کے مطابق رقوم 3 جولائی 2025کو سرکاری اکاؤنٹ سے نکالی گئیں، حالانکہ صوبائی محکمہ خزانہ نے 25 جون 2025 کو تمام منصوبوں کے فنڈز منجمد کر دیے تھے جو نئے مالی سال 26-2025 کے لیے 24 جولائی 2025 تک بحال نہیں ہوئے تھے۔

پروجیکٹ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ چیک اتھارٹی لیٹر اور ریفرنس نمبر جعلی تھے جبکہ بینک نے تصدیق کے بغیر اتنی بڑی رقم جاری کردی ۔

اس صورتحال پر خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ (KP-HCIP) کے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) نے سرکاری بینک کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے۔ 

ایچ سی آئی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بینک انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ فراڈ کی تحقیقات ایف آئی اے کے ذریعے کرائی جائیں اور چوری شدہ رقم فوری طور پر واپس جمع کرائی جائے۔

دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا میں عالمی بینک کے تعاون سے 26 ارب روپے کی لاگت سے ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پرعجیکٹ جاری ہے،اور اسی منصوبے کے اکاؤنٹ سے 10 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے 5 ستمبر 2025 کو بینک کو بھیجے گئے خط کے  مطابق منصوبے کے “ریوالونگ فنڈ اسائنمنٹ اکاؤنٹ” (نمبر 0386004174006254) سے 3 جولائی کو پشاور کینٹ برانچ کے ذریعے تین چیکس فراڈ کے تحت کلیئر کیے گئے۔ 

رقم 1964028روپےایک ہی چیک نمبر کی تکرار مزید شکوک پیدا کرتی ہے جب کہ کل خردبرد کی گئی رقم 10کروڑ 60لاکھ 44ہزار روپے بنتی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ چیکس مبینہ طور پر جعلی بینک اتھارٹی لیٹرز کے ذریعے کلیئر کیے گئے، جن سب کا ایک ہی ریفرنس نمبر تھا۔

 پی ایم یو نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ لیٹرز ’جعلی‘ ہیں اور نہ ہی پی ایم یو نے انہیں جاری کیا اور نہ ہی اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کے دفتر نے ان کی توثیق کی۔ مزید یہ کہ جعل سازوں نے جعلی شیڈولز (نمبر 337 اور 338) بھی جمع کرائے جن پر اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر کے جعلی دستخط اور سرکاری مہر ثبت تھی۔

پی ایم یو کے خط میں بینک کی سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے ممکنہ فراڈ کو کامیاب بنایا۔

 پروجیکٹ ڈائریکٹر آصف شہزاد نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ پروجیکٹ کے عملے نے ہی یہ فراڈ بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو انہوں نے حالیہ مہینوں میں کسی نئی چیک بک کی درخواست دی اور نہ ہی کسی کو اس کی وصولی کا اختیار دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ چیک بک انہوں نے کبھی دیکھی تک نہیں جس سے یہ جعلی چیکس جاری ہوئے، اس سے بنیادی سوال اٹھتا ہے کہ یہ چیک بک کہاں سے آئی اور جعل سازوں تک کیسے پہنچی؟

پروجیکٹ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ریوالونگ اکاؤنٹ سے فنڈز جاری کرنے کے لیے کئی سطحوں پر تصدیق ضروری ہے، خاص طور پر اتنی بڑی رقوم کے لیے۔ 

بینک کے ریجنل ایگزیکٹو آپریشن توقیراحمد نے جنگ کو بتایاکہ شکایت موصول ہو چکی ہے اور انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بینک نے صرف چیکوں کو کلیئر کیا ہے جب کہ ایک نجی بینک سے رقوم نکالی گئی ہیں، انکوائری ابتدائی سطح پر ہے تاہم اس گھپلے میں پروجیکٹ کے اہلکاروں کی ملی بھگت کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔  



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
انٹار کٹیکا کی برفانی تہہ کے نیچے کیا کچھ چھپا ہے؟ سائنسدان جاننے میں کامیاب
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لیگا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، کراچی کی کمرشل عمارتوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا، اہل خانہ پریشان
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی بارات کی تصاویر شیئر کردیں
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا کراچی میں گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے پر اظہار افسوس
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز آکشن متعارف کرانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
‘مٹی میں ملا دیں گے’، بشنوئی گینگ کی بھارتی گلوکار بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکن بیٹر نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
تازہ ترین
آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
DAILY MITHAN Jan 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026