خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس حاصل ہوگی


خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس حاصل ہوگی

فوٹو:فائل 

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ خیبر پختو نخوا میں نشپابلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ2280 بیرل تیل حاصل ہو گا اور  یومیہ 56لاکھ معکب فٹ گیس پیداوار بھی ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، براگزئی ایکس ون کنویں کی ڈرلنگ5170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد ،  پی پی ایل 30 اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *