Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 1:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں: سرکاری حکام

حالیہ پوسٹس

  • کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
  • اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
  • ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
  • سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
  • وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں: سرکاری حکام

DAILY MITHAN Sep 9, 2025 0


خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں: سرکاری حکام

دہشتگرد پشاور، ٹانک، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت،سوات، شانگلہ اورضم اضلاع میں ہیں: سرکاری حکام/ فائل فوٹو

پشاور: سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں جو عام آبادی میں پناہ لے کر فورسز پر حملے کرتے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق فتنہ الخوارج غیرمعروف راستوں کے ذریعے افغانستان سے پاکستان آئے ہیں، 8 ہزار سے زائد دہشتگرد پشاور، ٹانک، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، سوات، شانگلہ اورضم اضلاع میں ہیں جب کہ باجوڑ اور خیبر میں 800 سےزیادہ دہشتگرد موجود ہیں۔ 

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سی پیک روڈ، ڈی آئی خان تا بنوں اور ٹانک میں ناکے بھی لگاتے ہیں، عام آبادی میں پناہ لیے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملےکرتے ہیں جس کے باعث سکیورٹی فورسز کو جوابی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جوابی کارروائی میں مسائل کےباعث فورسز نےجانی نقصان بھی اٹھایا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کی زیرصدارت جرگوں میں قبائلی عمائدین افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی پر نالاں تھے، قبائلی عمائدین نے وزیراعلیٰ سے دراندازی کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانےکا مطالبہ کیا۔ 

سرکاری حکام کے مطابق شمالی وزیرستان اورباجوڑ میں چند ہفتوں میں سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 80 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی اور دہشتگرد کارروائیوں سے آگاہ ہیں، ڈی آئی خان، لکی مروت، باجوڑ،  وزیرستان، خیبر، بنوں اور دیر میں متعدد خوارج کو ہلاک کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ ماہ 190 آپریشنز میں 39 خوارج کو مارا اور 110 کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی ذوالفقارحمید نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی جانب سےسڑکوں پر ناکے لگانےکا سختی سے نوٹس لیا ہے، سی پیک پر موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر دن رات گشت شروع کردیا ہے۔ 

دوسری جانب  مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشتگرد افغانستان سے آرہے ہیں جن کے خلاف لڑ رہے ہیں،  حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ الخوارج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حبا کو سچ میں تھپڑ مارا تھا: صبا حمید کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فخر زمان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی پائلٹ لائسنس معاملہ، پی آئی اے کو 5 سال میں 200 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کے ساتھی کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایمرجنسی میں کمانڈ کا مسئلہ حل، آگ، زلزلہ، سیلابی صورتحال میں واحد اتھارٹی میئر کراچی ہونگے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں امریکی قونصل خانے پرڈرون حملے سے قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
’رجیم چینج‘ کا سامراجی تصور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026