خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارجیوں کے خلاف 2 مختلف کارروائیاں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 8 خوارج کو ہلاک کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم میں دوسری کارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا۔






















Leave a Reply