خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کی وجہ سے فلیش فلڈ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
آج سے 24 جنوری تک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثرکر سکتا ہے۔
سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے باعث دریائے کابل اور معاون ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔
فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع کیلئے الرٹ جاری کیا ہے۔
ادھر این ڈی ایم اے نے کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔


























Leave a Reply