
خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر7 ملازمین کےخلاف کارروائی کی جا ری ہے اور بھرتیوں کا انکشاف تعلیمی اسناد کی تصدیق کے دوران ہوا۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے بتایاکہ جعلی ڈگری ہولڈر میں ایک گریڈ 19کا ریٹائرڈ ملازم اور گریڈ 18 تک حاضر سروس ملازمین شامل ہیں۔
اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا تھاکہ مختلف ادوار میں بھرتی درجن سے زائد ملازمین نےجعلی اسنادجمع کرائی تھیں اور جعلی اسناد ثابت ہونےپر7ملازمین کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جارہی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے ملازمین کو نوٹس جاری کردیےگئے۔
Leave a Reply