خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 47 فلسطینی شہید


خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی آمد بند کرنے کے بعد خوراک کی شدید قلت ہے: عرب میڈیا/ فائل فوٹو

غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج پھر غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطیوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں شہریوں پر اس وقت حملے کیے جب لوگ غزہ میں اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز پر جمع تھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی آمد بند کرنے کے بعد خوراک کی شدید قلت ہے اور ایسے میں ہر روز ہزاروں شہری خوراک تقسیمی مراکز کے باہر جمع ہوتے ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *