خطےکے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیاں ہیں: بلاول


خطےکے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیاں ہیں: بلاول

فوٹو: اسکرین شاٹ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے نیتن یاہو کی کاپی ہے، خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی  اور  نیتن یاہو کی پالیسیاں ہیں۔

 نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کے اقدامات میں مماثلت پائی جاتی ہے، مودی اور نیتن یاہو انتہاپسند ہیں جو نفرت کو فروغ دیتے ہیں، بھارت اسرائیل کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بات چیت کے لیے تیار ہے، بھارتی عوام بھی پاکستان کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  ذمہ داری کا تقاضہ ہے کہ بھارت مسائل کے حل کےلیے مذاکرات کی طرف آئے،  بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعےکا الزام لگایا، ہم نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، میری والدہ محترمہ بےنظیر بھٹو کوبھی دہشت گردوں نے شہید کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، دہشت گردی کو سیاسی ہتھیار  کے طورپراستعمال نہیں ہونا چاہیے، دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر آگئی تھیں، ہم نے دیکھا حالیہ کشیدگی کتنی تیزی سے آگے بڑھی، دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے توکیا ردعمل ہوگا؟ صورت حال بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت نےجب پاکستان پر حملہ کیا تو اس نے اسرائیلی ڈرون کا بھی استعمال کیا،خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ کشمیر کے مسئلےکا حل نہ ہونا ہے، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بنے، بھارت نے حملے میں  مساجد کو نشانہ بنایا،ہمارے پاس بھارت کے خلاف شکایات کی لمبی فہرست ہے، بھارت اب نیا اصول خطے میں نافذ کرنےکی کوشش کر رہا ہے، بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں ملوث ہے، تنازع کشمیرکا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، بھارت مسلسل پاکستان مخالف بیانات دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی پہلے گجرات کا قصائی بنا اب کشمیرکا قصائی بن گیا ہے،مودی اب پانی بند کرکے وادی سندھ کی تہذیب کا قصاب بننا چاہتا ہے، ہم پانی کوبطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن شرائط پر نہیں، بھارت کی جانب سے پانی روکنا بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہم پاکستان کا پانی روک دیا جائے توہم خاموش کیسے بیٹھیں؟ ہم چاہتے توبھارت کے 20 طیارے گراسکتے تھے مگر ہم نے 6 گرائے، کشیدگی کے دوران اور بعد میں بھی بھارت نے غلط معلومات اور فیک نیوز پھیلائیں، بھارتی حکومت اپنے ملک میں دہشت گردی کو مسلمانوں کے تشخص کو مسخ کرنے کےلیے استعمال کرتی ہے۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا اور چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کے معاہدے ہیں،صدر ٹرمپ اب پاکستان کے ساتھ جامع تجارتی معاہدے چاہتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *