نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا۔
ٹرمپ منگل کی صبح مین ہیٹن میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پہنچے تو امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
جیسے ہی ٹرمپ اور ان کی اہلیہ عمارت کی بالائی منزل پر جانے کے لیے اپنے عملے کے ہمرے اسکیلیٹر پر چڑھے تو اچانک اسکیلیٹر رک گیا اور صدر ٹرمپ کو میلانیا کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔
بعدازاں جب امریکی صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے اسمبلی ہال کے اسٹیج پر پہنچے تو ان کے سامنے موجود ٹیلی پرامپٹر بھی خراب ہوگیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ جو اس ٹیلی پرامپٹر کو چلا رہا ہے اس کی خیر نہیں۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہاں آنے پر مجھے صرف ایک ٹوٹا اسکیلیٹر ملا، اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو وہ گر جاتیں‘۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بڑے تنازعات ختم کرائے ہیں، لیکن اقوام متحدہ نے ان میں کسی قسم کی مدد نہیں کی۔






















Leave a Reply