Skip to content
  • Thursday, 19 February 2026
  • 11:47 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • خان کی بنی گالہ منتقلی!

حالیہ پوسٹس

  • کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟
  • رمضان المبارک کیلئے بینکوں کے اوقات کار جاری
  • افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، خواجہ آصف
  • بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خواتین کیلئے خوشخبری، سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافہ
  • ایچ ای سی نے تمام ڈگری پروگرامز میں اے آئی کا مضمون متعارف کرانیکی ہدایت کردی
Headline تازہ ترین

خان کی بنی گالہ منتقلی!

DAILY MITHAN Feb 19, 2026 0


پاکستان کی موجودہ سیاسی فضا میں کشیدگی، عدم اعتماد اور محاذ آرائی اس نہج پر پہنچ چکی ہے جہاں کسی بھی چھوٹی مفاہمتی پیش رفت کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہو جاتی ہے، ڈیل کی باتیں ہونے لگتی ہیں، حکومت کی تبدیلی تک کی افواہیں پھیلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ 

ایسے میں اگر حکومت سنجیدگی کے ساتھ کوئی نرم قدم اٹھائے یا دوسرا فریق بات چیت کی طرف مائل ہو جائے تو اس سے افواہ ساز سرگرم ہو جاتے ہیں، یوٹیوبرز کی دیہاڑیاں لگ جاتی ہیں اور جو بہتر کام ہونا چاہیے اور جس کے دور رس مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں وہ نہیں ہو پاتا۔

 لیکن میری دانست میں ریاست کو ایسے افواہ سازوں اور جھوٹے یوٹیوبرز کی پروا نہیں کرنی چاہیے،  میں سمجھتا ہوں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کی ممکنہ طور پر بنی گالہ منتقلی اسی نوعیت کا ایک قدم ہوسکتا ہے جو سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ 

قانون میں یہ گنجائش موجود ہے کہ کسی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا جائے، ماضی میں بھی پاکستان میں ایسی مثالیں ملتی ہیں جب سکیورٹی، صحت یا سیاسی مصلحت کے تحت اہم شخصیات کو جیل کے بجائے کسی مخصوص مقام پر نظربند رکھا گیا۔ 

بنی گالہ چونکہ عمران خان کی رہائش گاہ ہے، اس لیے وہاں مناسب سکیورٹی اور انتظامی کنٹرول کے ساتھ انہیں منتقل کرنا نہ تو غیرقانونی ہوگا اور نہ ہی غیر معمولی، اس اقدام سے ایک طرف اُن کی صحت اور علاج معالجے کی ضروریات بہتر انداز میں پوری ہوسکیں گی اور دوسری طرف حکومت بھی انسانی ہمدردی کا مثبت پیغام دے سکے گی۔

 یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ عمران خان کی صحت خصوصاً آنکھ کے علاج کے حوالے سے اُن کی فیملی اور پارٹی کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اگرچہ غیر سیاسی ڈاکٹرز کی رپورٹ پہلے ہی سامنے آچکی ہے لیکن فیملی اور پارٹی کے اعتماد کے ڈاکٹرز کو بھی باقاعدہ رسائی دی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

 کسی بھی قیدی کو علاج کی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، اور جب معاملہ ایک سابق وزیر اعظم اور سابق کرکٹ ہیرو کا ہو تو یہ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، سیاسی اعتبار سے دیکھا جائے تو اس اقدام سے حکومت بشمول اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے، سختی کے بجائے نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہیے جو سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

اس تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کردار اہم ہو سکتا ہے کیوں کہ نہ صرف وہ فیلڈ مارشل کے قریب ہیں بلکہ وہ ایک عرصے سے سیاسی جوڑتوڑکیلئے پسِ پردہ رابطوں میں مصروف رہے ہیں، محسن نقوی کےگزشتہ ایک دو سال سے تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں سے رابطے بھی رہے، اگر وہ انہی چینلز کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی کے لیے کوئی قابلِ قبول فارمولا تیار کریں تو یہ ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ ملاقاتوں کے معاملے کو بھی انسانی بنیادوں پر آسان بنایا جا سکتا ہے تاکہ خاندان کے افراد اور قریبی سیاسی ساتھی اُن سے مل سکیں، یہاں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے راستے کو ترجیح دے۔

 اگر پارٹی رہنما سنجیدگی سے بات چیت کریں اور کسی درمیانی حل پر آمادہ ہوں تو حکومت کیلئے بھی کوئی قدم اٹھانا آسان ہو جائیگا، سیاست میں ضد اور انا اکثر مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہیں، جبکہ لچک اور تدبر راستے کھول دیتے ہیں، بنی گالہ منتقلی کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی میں کمی آئے گی، موجودہ حالات میں معیشت، خارجہ پالیسی اور داخلی سلامتی جیسے بڑے چیلنجز حکومت اور اپوزیشن دونوں سے سنجیدہ توجہ چاہتے ہیں۔ 

اگر سیاسی ماحول نسبتاً پرسکون ہو جائے تو قومی مسائل پر توجہ دینا آسان ہو سکتا ہے، آخر میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ریاست کی طاقت صرف سختی میں نہیں بلکہ برداشت اور حکمت میں بھی ہوتی ہے،  اگر حکومت یہ قدم اٹھاتی ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ وہ سیاسی حکمت اور بردباری کا مظاہرہ کر رہی ہے، اسی طرح اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ مثبت ردعمل دے اور تصادم کے بجائے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دے۔

  پاکستان اس وقت جس نازک دور سے گزر رہا ہے، وہاں ہر ایسا قدم جو تناؤ کم کرے، قابلِ تحسین ہونا چاہیے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بنی گالہ منتقلی سےکوئی کرشمہ تو نہیں ہو سکتا لیکن اس سے سیاسی نظام اب بھی مکالمے اور اعتدال کی طرف لوٹ سکتا ہے جس کے رستہ میں بدقسمتی سے سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان خود رہے، اگر ایسا ہو گیا تو شاید یہی چھوٹا سا قدم بڑی سطح پر قومی مفاہمت کے سفرکا آغاز ثابت ہوجائے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خواتین کیلئے خوشخبری، سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافہ
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایچ ای سی نے تمام ڈگری پروگرامز میں اے آئی کا مضمون متعارف کرانیکی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل، شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
یو این ماہرین نے ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو انسانیت کیخلاف جرائم قرار دیدیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کیلئے بےدخل کردیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
گلشن معمار میں گھر کے پانی کے ٹینک میں گر کر 2 بچے جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم کمیونٹی کیلئے اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
کوئی سیاسی ونگ نہیں، عمران خان کی رہائی کےبعد یہ فورس ختم کردی جائیگی: شفیع جان
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج کا دھماکا، 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں ریاعت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آبنائے ہُرمز میں بحری مشقوں کے بعد آج راکٹ لانچ کرنےکا منصوبہ، نوٹم جاری
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
امریکی حملے کے جواب میں ایران اسرائیل پر میزائل داغ سکتا ہے، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
کیلیفورنیا میں برفانی تودہ گرنے سے 8 سیاح ہلاک
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کرکے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای نے رمضان المبارک میں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
Headline تازہ ترین
راولپنڈی قاسم آباد میں جرگہ کے دوران فائرنگ، 3 افراد قتل
DAILY MITHAN Feb 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم آج واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے: ترجمان دفترخارجہ
DAILY MITHAN Feb 19, 2026
پاکستان
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
غیر حل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر رہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Feb 18, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 18, 2026