پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ذاتی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی میں عمران خان کا کوئی علاج شروع نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے خاندان اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کو ناقابل قبول قرار دیا۔
ترجمان نے کہا کہ ذاتی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی علاج شروع نہ کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ خاندان کے کم از کم ایک فرد کی موجودگی میں کیا جائے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے تحریری احکامات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری علاج یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
ادھر پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹھیک علاج ہونا ان کا حق ہے ، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔
ڈی چوک جانے سے روکنے پر تحریک انصاف کا کے پی ہاؤس کے باہر دھرنا جاری ہے ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پی ہاؤس میں موجود ہیں۔
شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے داخلی اور خارجی راستے بند کیےگئے ہیں جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
تحریک تحفظ آئینِ پاکستان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا۔


























Leave a Reply