خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
اب سے کچھ دیر پہلے برینٹ آئل کی قیمت 88 ڈالر سے 92 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا بعد میں ہنڈریڈ انڈیکس 318 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 55 ہزار 858 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس کے علاوہ جاپان کے نکئی اور کورین انڈیکس 1.51 فیصد بڑھے جبکہ بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں کمی آئی ، یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی کمی کا رجحان رہا۔


























Leave a Reply